کرونا وائرس، ’عالمی معاشی سست روی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے‘
اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کاکہنا ہےکہ کرونا وائرس کے باعث عالمی معاشی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی مشکلات میں اضافےکا خدشہ ہے۔ موڈیز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی قرضوں کے باعث پاکستان کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں، اس صورت حال میں مزید بوجھ بڑھ جائے گا جبکہ بیرونی خدشات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے شرح سود میں نمایاں کمی کی جبکہ روپیہ بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے، ایسی صورت حال میں سرمایہ کاروں کی جانب سے انویسٹمنٹ کے مزید انخلا کا خدشہ بھی بڑھ گیا