حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسا چیلنج ہے جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، اس وائرس سے 199 ممالک متاثر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے، حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی عوام نے تعاون کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی میں بتدیج بہتری آ رہی ہے،چین ترجیحی بنیاد پر ہماری مدد کر رہا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔