کورونا وائرس سے بچاؤ، پاکستان میں ذاتی حفاظتی سامان کی تیاری شروع
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں ایکسپرٹ فورم کے وفد نے کہا کہ ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے جبکہ مقامی طور پراین 95کے معیار کاماسک بھی تیار کیا جارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے سدباب کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےایکسپرٹ فورم کے وفدکی ملاقات ہوئی ، وفد میں محمود شوکت، ڈاکٹر جاوید اکرم اوردیگر ماہرین شامل تھے۔ وفد نے بتایا کہ پنجاب میں ذاتی حفاظتی سامان کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے ، مقامی طو رپر تیار ذاتی حفاظتی سامان عالمی معیارکے مطابق ہے ، ذاتی حفاظتی سامان دوبارہ قابل استعمال مواد سے بنایا جارہا ہے۔