ایشیا میں کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا
نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایشیامیں کوروناوائرس کی وباکاخاتمہ دورہے ، کورونا سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہونی چاہئیے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایشیا میں کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ دورہے۔ جب تک وبا جاری رہے گی، ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ رہے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پراقدامات ہونے چاہئیں، ایسے اقدامات کئے جانے چاہئیں جو ہر ایک تک پہنچیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا سے نمٹنے کے لئے تیار کیا جا سکے۔