کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے جرمنی کا بڑا فضائی اسپتال
برلن : کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کے بروقت علاج و معالجے اور دیکھ بھال کیلئے جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے فضائی اسپتال فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کرتے ہوئے کورونا وائرس مریضوں کے علاج کیلئے اپنے اسپتالوں کے دروازے کھول دئے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کو مشرقی فرانس سے جرمنی کے شہر منتقل کیا جارہا ہے۔