سفارتی عملے سمیت 2 سو سے زائد جرمن شہری اپنے وطن روانہ
آج خصوصی پرواز کے ذریعے 262 جرمن شہری براستہ دوحہ فرینکفرٹ روانہ ہو گئے ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ جرمنی جانے والوں میں سفارتی عملہ بھی شامل تھا۔ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 7482 دوحہ سے خالی طیارہ لے کر اسلام آباد پہنچی تھی، فیری فلائٹ (خالی طیارہ) سے جہاز کے عملے کو باہر آنے کی اجازت نہیں تھی، خالی طیارے کی آنے کی اجازت حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی تھی۔