کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ٹریننگ کرا رہے ہیں: مصباح الحق
سابق قومی ٹیم کپتان مصباح الحق لاہور میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی صورت حال کے بعد دعا ہے اللہ سب کو محفوظ رکھے، سیلف آئسولیشن پر عمل درآمد کرنا چاہیے، بلاوجہ باہر نہ جائیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹریننگ کرا رہے ہیں، پی ایس ایل میں تمام ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی، پچز کا معیار بہت اچھا تھا جن پر بڑے اسکور بنے، پی ایس ایل میں کافی چیزیں نظر آئیں جن پر کام کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ کا مستقبل بہت اچھا نظر آ رہا ہے، میری تجویز ہے پی ایس ایل کے باقی میچز ضرور ہوں۔