سندھ میں کورونا وائرس کےمزید 10مریض صحت یاب ہو گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کےمزید 10مریض صحت یاب ہو گئے اور ان 10افراد کےکورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 51ہو گئی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت کرے اور کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو شفا دے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا ہو گا کہ آئسولیشن اور آپس میں کم میل جول ہی کورونا وائرس سے بچاو کا واحد علاج ہے،ان 51صحتیاب ہونے والوں نے خود کو آئسولیشن میں رکھا کیا آپ خودکورکھ سکتے ہیں۔