فیفا کی پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی کی دھمکی
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی کی دھمکی دے دی ہے اور کہا ہے کہ اگر بدھ کی شام تک فیڈریشن ہائوس کا قبضہ ختم نہ کیا گیا توپاکستان فیڈریشن پر بدھ کی شام تک پابندی عائد کردی جائے گی۔ فیفا اعلامیہ کے مطابق سید اشفاق حسین گروپ31مارچ کی شام 8 بجے تک قبضہ ختم کردے بصورت دیگر پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی لگا دیں گے ۔ فیفا نے ناملائزیشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاملات کی پرزور مذمت کی ہے ۔ یاد رہے اگر فیفا نے پابندی عائد کردی تو نہ صرف انٹرنیشنل سرگرمیاں معطل ہوں گی بلکہ پاکستان میں ڈویلپمنٹ کے تمام پروگرام بھی رک جائیں گے ،معطلی کی صورت میں پی ایف ایف تمام پروگرامز سے ہاتھ دھو بیٹھے گا جبکہ سیداشفاق حسین گروپ نے فیفا کا معاملہ بیورو آف کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔