شہرقائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 40ڈگری کو چھوگیا۔
کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور موسم گرد آلود ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 5 اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی پڑے گی ، درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ آج سے5اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدیدگرمی ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور شمال مغرب کی گرم اورخشک ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے ، مارچ میں اوسطادرجہ حرارت32.5ڈگری ریکارڈ کیاجاتاہے تاہم رواں سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کریں اور دوپہر12سیشام4بجیتک دھوپ میں نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک میں بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے اور آج سے ہفتے کے دن تک سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں آج موسم عمومی طور پر خشک اور گرم رہے گا ، حیدر آباد، ملتان سبی اور دیگر شہروں میں موسم سخت گرم جبکہ لاہور اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم گرم رہے گا، گرمی کی لہر ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔خیال رہے صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔