کورونا ایس او پیز : سندھ میں نئی پابندیاں، 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے اور ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی،صوبے میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔