چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خریدی گئی پہلی کھیپ میں سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں ہیں،کل مزید 5 لاکھ خوراکیں پہنچائی جائیں گی۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔