کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک،حکومتی ہدایات پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اورکورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے اورہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے -لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں - حکومتی ہدایات پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے - اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک لازمی پہنیں کیونکہ ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھتا ہے-انہوں نے کہا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے -کورونا پر قابو پانے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے - ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے - ایس او پیز کی خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی ہوگی-