نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر مواصلات اسعدمحمود کی ملاقات

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر مواصلات اسعدمحمود کی ملاقات ملاقات کے دوران پنجاب میں روڈز کی تعمیرومرمت اوربحالی کے پراجیکٹس پر تبادلہ خیال عوام کی سہولت کیلئے سڑکوں کی تعمیرومرمت کے منصوبے کی بروقت تکمیل پر اتفاق موٹرویز پراشیاء خوردونوش کی اوورچارجنگ روکنے کیلئے این ایچ اے سٹاف کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے محدود اختیارات دینے کا فیصلہ ہائی وے اورموٹر ویز پر مال بردار گاڑیوں کیلئے ایکسل لوڈ کنٹرول کیلئے ضروری اقدامات پر اتفاق جی ٹی روڈ کے اطراف میں تجاوزات ختم کرنے کیلئے مربوط آپریشن کی تجویز کا جائزہ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیشن کے اجراء کے عمل کو بہتر اورتیز کرنے کی ہدایت بہاولپور کو موٹروے کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے وفاق کے اشتراک سے پراجیکٹ لائیں گے۔محسن نقوی لاہور،گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کی تعمیرومرمت کے لئے این ایچ اے کو سفارش کی گئی ہے۔ امامیہ کالونی لاہورکے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کر کے عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے گا۔ مظفر گڑھ میانوالی ایم ایم روڈ کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت تعاون کرے گی۔ پنجاب بھر میں سڑکوں کی تعمیرومرمت سے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔محسن نقوی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔اسعد محمود وفاقی سیکرٹری مواصلات،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،متعلقہ سیکرٹریزاورحکام بھی اس موقع پر موجود تھے