گورنرپنجاب کاگھر بھی سیوریج کےپانی سےمحفوظ نہ رہ سکا
ملتان میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور ان کے بھائی کا گھر بھی واسا کی نااہلی کی زد میں آگیا، گورنر کے گھر کے باہر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، جس سے گورنر کے اہلخانہ اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سیوریج کے پانی سے جہاں ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے وہیں گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنر کا گھر بھی سیوریج کے پانی سے محفوظ نہیں رہا،واسا کی ناقص کارکردگی کی اس سے بری مثال کیا ہو سکتی ہے، انہوں نے گورنر پنجاب سے واسا کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔