بھارتی ریاست مہاراشٹرا کےپل گاؤں میں واقع فوجی ڈپومیں آتشزدگی سے20بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے

پل گاؤں میں بھارتی فوج کے اسلحہ ڈپو میں آگ اس وقت لگی جب وہاں زوردار دھماکا سنا گیا ۔۔ جس کے بعد پورا ڈپو کی آگ کی لپیٹ میں آ گیا ۔۔ ہلاک افراد میں بھارتی فوجیوں کے علاوہ ان کے دو افسران بھی شامل تھے، جو ڈپو کی حفاظت کیلئے تعینات تھے،،زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپو میں آگ لگنے کے وقت کم ازکم دو سو سے زیادہ فوجی اہلکار اور افسران موجود تھے آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی کلو میٹر دور سے دیکھے جا سکتے تھے ،بھارتی فوج نے اسلحہ ڈپو کے تین کلو میٹر کے علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت بند کر دی مہاراشٹرا بھارت کا دوسرا بڑا صوبہ ہے اورپل گاؤں بھارتی شہر ناگ پور کے نزدیک واقع ہے ، اسلحہ ڈپو میں بڑی مقدار میں اسلحہ موجود ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے واقعے کے بعد فائر فائٹرز نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا