الیکشن کمیشن نے3حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلیےرینجرزاورپاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دےدی

کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سو چھ،پی ایس ایک سو سترہ،جب کہ پی ایس بائیس نوشہرہ فیروز میں ضمنی الیکشن دو جون کو ہوگا،جس کے لیے الیکشن کمیشن نے رینجرز اور پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہےاليکشن کميشن کےمطابق تینوں حلقوں میں رینجرز اہلکارپولنگ اسٹيشن کے اندراورباہر تعینات ہوں گے،جب کہ پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس فورس کے طوپرتعینات کیےجائیں گے،الیکشن کمیشن کاکہناہے،ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست ریٹرننگ آفیسرز،ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز اور صوبائی الیکشن کمیشن نےبھجوائی تھی