انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ میں10,000رنز مکمل کرنےوالےدنیا کےسب سےکم عمر بیٹسمین بن گئے ہیں

کک کو اس سیریز کے آغاز میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 36 رنز درکار تھے ،،ٹنڈولکر نے31 سال 10 ماہ اور 20 دن کی عمر میں ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز مکمل کیے تھے
الیسٹر کک نے یہ اعزاز سری لنکن باؤلر نوان پرادیپ کو چوکا لگا کر حاصل کیا اور اس کے بعد انگلینڈ کی بالکونی کی طرف منہ کر کے سلیوٹ کیا
الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 12 ویں کھلاڑی اور دوسرے اوپنر ہیں جنھوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔ان سے پہلے سچن تندولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، راہل ڈراوڈ، مہیلا جے وردھنے، سنیل گواسکر، ژاک کیلس، ایلن بارڈر، شیو نارائن چندر پال اور سٹیو وا یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
۔الیسٹر کک 128 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز ہیں