حکومت نے بجٹ میں عوام پر بجلی گرانے کی تیاری کرلی

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں منرل واٹر،،کیچپ،بسکٹ،،جوسز اور چاکلیٹ پرکسٹمز ڈیوٹی ایک فیصد بڑھانےکی تجویزدی گئی ہے،پرفیومشیونگ فومز،،ٹوتھ پیسٹ،،شیمپو،کریموں اور پاوڈرپربھی ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی بڑھانےکی تجویز ہے،ذرائع کے مطابق الیکٹرانکس مصنوعات،،مائیکرو ویو اوون،، استری،،فریزیرز،،فریج ، واٹر ڈسپنسر ،پنکھے اورسیٹلائٹ ڈش پربھی ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی بڑھانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ڈبہ پیک دودھ،دہی،پنیر،شہد،مشرومزاور اچار سمیت دیگر اشیا پربھی کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے،جب کہ فرنیچرمیں استعمال ہونےوالی لکڑی،اور میٹل پر ایکسائزڈیوٹی کی شرح بڑھانے کافیصلہ کرلیا گیاہے،