ملک وقوم گزشتہ3 برس سےمسلم لیگ ن کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں: نعیم الحق
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی غیرمؤثر اور ناکام پالیسیوں سے غریب اور امیر کے درمیان خلیج میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث بیروزگار افراد کی تعداد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مسلم لیگ ن کی معاشی ترجیحات میں نام ونشان تک نہیں ملتا، نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت بجٹ کو مالیاتی اعداوشمار کی نذر کرنے کے بجائے اس میں غریب عوام کی فلاح کا منصوبہ دے، اور غریبوں سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کرکے مراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس کی ادائیگی کا عادی بنایا جائے ۔۔۔۔