سرمئی بادلوں نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لاہور میں ابر رحمت برسا اور جم کر برسا،،، رات گئے پہلے کالی گھٹائیں چھائیں، پھر ابر رحمت خوب برسا، رات سے ہی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا، گھنگھور ٹھنڈی ہواؤں نے رمضان المبارک میں گرمی کو جیسے بریک لگا دی۔ باران رحمت کے ساتھ موسم میں خوشگوار تبدیلی واقع ہوئی، شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب کے مارے روزہ داروں کے چہروں پر بہار لوٹ آئی، دوسری طرف بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، شہر پر صبح سے ہی سرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں، موسم کا حال بتانے والوں نے ابھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔