سعودی نائب ولی عہد کی روسی صدر سے ملاقات
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق روس میں ہونے والی اس ملاقات میں تیل کی پیداوار اور شام کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ایک ہفتہ پہلے تیل پیدا کرنے والی دنیا کی ان دو بڑی طاقتوں نے تیل کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مشترکہ اعلان کا مقصد خام تیل کے فی بیرل کی عالمی منڈیوں میں قیمت کے عدم استحکام کو ختم کرنا ہے۔