امریکی محکمہ دفاع نے میزائل دفاعی نظام کے تجربے کو کامیاب قرار دے دیا۔
امریکا کے محکمہ دفاع پینٹا گان نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل خطرے کے تناظر میں کیا گیا میزائل دفاعی نظام کا اس کا پہلا تجربہ کامیاب رہا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میزائل ڈیفنس ایجنسی کے وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا تھا کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے۔گزشتہ روز اس کیے گئے اس تجربے میں دو مختلف میزائل داغے گئے۔ مصنوعی طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا ایک حملہ بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے جزیرے سے کیا گیا اور دوسرا میزائل کیلیفورنیا میں فضائیہ کے ایک اڈے سے داغا گیا۔دوسرے میزائل نے پہلے میزائل کو کامیابی کے ساتھ سمندر کے اوپر ہی تباہ کر دیا۔یہ میزائل دفاعی نظام امریکاکو خاص طور پر شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے میزائل پروگرام کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔قبل ازیں منگل کو ہی شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ اس کا تازہ بیلسٹک تجربہ کامیاب رہا ہے۔