مسلسل دوسری بار کوئی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے ختم ہورہی ہے
اسلام آباد :- وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی پانچ سالہ آئینی مدت آج ختم ہو جائے گی۔آج رات12 بجے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائیں گی جس کے بعد وفاقی اور پنجاب کابینہ بھی ختم ہو جائیں گی جب کہ وزیراعظم کو آج الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائیگا۔ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کریں گے۔