یوکرائن میں روسی صحافی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا
روس اور یوکرائین کے تعلقات دن گزرنے کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں،، یوکرائن میں روسی صحافی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جب اس صحافی کو چند گھنٹوں بعد پریس کانفرنس میں سامنے لے آیا گیا، حکام نے کہا کہ دارالحکومت کیف میں اس روسی صحافی کے قتل کا ڈرامہ کیا گیا تھا، جو روس کی جانب سے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خفیہ آپریشن کا حصہ تھا، روسی فورسز کے کرائے کے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے یہ جال بچھایا گیا، جس دوران ایک گرفتاری بھی کی گئی، جس کی تفتیش جاری ہے، خیال رہے کہ صحافی کی موت کی خبر منگل کو منظر عام پر آئی تھی، صحافی کو ایک ماہ قبل ان کے قتل کے مبینہ روسی منصوبے کے بارے میں مطلع بھی کیا گیا تھا،، صحافی نے جان بچانے پر یوکرائن پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔