بھارت: ایئر ہوسٹس کا سینیئرافسر پر ہراساں کرنے کا الزام
بھارتی ائیر لائن ”ایئر انڈیا“ کی ایئرہوسٹس نے مرکزی وزیر ہوابازی سریش پربھوکو ارسال کئے گئے تحریری بیان میں سینیئر افسر پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر ہوسٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر ہوابازی کو شکایت نامہ ارسال کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دی جائے۔ مرکزی وزیر ہوابازی سریش پربھو نے ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی کو فوراً اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ایئر ہوسٹس نے الزام لگایا کہ سینیئر ایگزیکٹو گزشتہ 6 سال سے ہراساں کررہا ہے ۔