اٹلی کے سیاسی حالات دن گزرنے کے ساتھ بد ترین ہونے لگے۔
اٹلی کے سیاسی حالات دن گزرنے کے ساتھ بد ترین ہو رہے ہیں، نامزد وزیراعظم اور ملک کے صدر کے درمیان محاذ آرائی بھی جاری ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر مارچ کے ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے جولائی میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیں گے، دوسری جانب عبوری وزیر اعظم کارلو کوٹریلی نے بھی کابینہ ارکان کے ناموں کا اعلان مؤخرکردیا، یاد رہے کہ اٹلی کے صدر یورو زون سے نکلنے کے مکمل خلاف ہیں، جبکہ نئے وزیراعظم اپنی کابینہ میں ایسے وزراء شامل کرنے کے خواہشمند ہیں جو یورو زون سے نکلنے کے حامی ہیں