افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر طالبان کا حملہ
مقامی وقت کے مطابق دوپہر سوا بارہ بجے 10 حملہ آوروں نے افغان وزارت داخلہ کی نئی عمارت پر حملہ کیا، حملہ آور ایک گاڑی میں فوجی وردیوں میں ملبوس ہو کر آئے ، پہلے ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد کئی گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ تین حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ سات کو سکیورٹی فورسز نے مارا، طالبان کی جانب سے یہ حملہ 24 مئی کے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا، دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں توپ خانے سے راکٹ حملے میں طالبان کے پچاس سے زیادہ سینئر کمانڈرز مارے گئے، امریکی فوج نے بدھ کو ہلمند میں طالبان کی ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ،اور بتایا کہ صوبے کے ضلع موسیٰ قلعہ میں 24 مئی کو طالبان کمانڈروں کے ایک اجلاس پر راکٹ برسائے گئے تھے۔