کراچی:رینجرز نے شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردیئے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے شدید گرمی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کا اہتمام کیا ہے، جہاں شہریوں کے لئے ہیٹ اسٹرک سے بچاؤ کے لئے مختلف سہولیات موجود ہیں۔ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے مفت طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، ترجمان کے مطابق ملیر، سرجانی ٹاؤن ، ماڑی پور، نارتھ ناظم آباد ، سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگائے گئے ہیں۔ اہلیان کراچی رینجرز کی جانب سے فراہم کردہ سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔