سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی، نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام سے ہٹانے والے واپڈا ملازمین نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے چینی کمپنی کو نندی پور پاور پلانٹ کا منصوبہ ٹھیکے پر دے دیا،اور واپڈاملازمین کو گدو اور مظفر آباد پاور پلانٹس پر بھجوا دیا گیا جبکہ ان کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں، ،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ عید قریب ہے تنخواہیں تو ادا کرنا پڑیں گی، عدالت نے واپس بھجوائے گئے نندی پور پاور پلانٹ کے واپڈا ملازمین کو آئندہ سماعت تک نئی جگہوں پر ڈیوٹی جوائن کرنے سے روک دیا، سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبے پر لاگت، چینی کمپنی کےساتھ ٹھیکوں اور اس سے پیدا ہونے والی بجلی سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔