بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے، چوہدری نثار
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیان پر چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے۔چوہدری نثار میں بچپنا ہے اور بچے کو منانا پڑتا ہے: شہبازشریفانہوں نے کہا کہ غیرسنجیدگی یہ ہے بطور پارٹی صدر شہبازشریف اس کے مداوے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں۔