الیکشن کمیشن نے عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے شیڈول کااعلان کر دیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے عام انتخابات کے شیڈول کااعلان کیا،،ان کا کہناتھا،،کہ انتخابات پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو ہی ہوں گے، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا،کہ امیدوار کاغذات نامزدگی دو سے چھ جون تک جمع کراسکیں گے،سات جون کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی،جب کہ چودہ جون تک امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی،،ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں انیس جون تک دائر کی جاسکیں گی،ٹریبونل ان اپیلوں کو چھبیس جون تک نمٹائیں گے،جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست ستائیس جون کو جاری کی جائے گی،اٹھائیس جون کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گےجب کہ انتیس جون کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے