گرین شرٹس شکستوں کی دلدل سے نکلنے کیلیے بے چین، ویسٹ انڈیز سے آج مقابلہ
ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا جب کہ گرین شرٹس نے شکستوں کے دلدل سے نکلنے کی ٹھان لی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف آج سے ناٹنگھم میں شیڈول میچ سے کررہی ہے، گرین شرٹس کواس وقت ناکامیوں کے ایک طویل سلسلے سے جان چھڑانے کا بھی چیلنج درپیش ہے، وہ گذشتہ 10 ون ڈے میچز میں لگاتار ناکامی سے دوچار ہوچکے جبکہ واحد وارم میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،بنگلہ دیش سے دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔