آزادکشمیر کے پہاڑوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
آزادکشمیر کے پہاڑوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل سہنسہ کے پہاڑوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے گھنے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد تاحال آگ بجھانے کا عملہ موقع پر نہیں پہنچ سکا۔ عوام نے انتظامیہ سے فوری آگ بجھانے کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق آگ خود سے نہیں لگتی۔ٹمبر مافیا درخت کاٹ کر آگ لگا دیتے ہیں۔ انتظامیہ آگ لگانے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔