وزیراعظم کا ٹوئٹ پہلے آتا تو میچ کے حالات بہتر ہوتے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کا ٹوئٹ پہلے آتا تو میچ کے حالات بہتر ہوتے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے قومی ٹیم کے حوالے سے وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہ اگر میچ سے پہلے یہ ٹوئٹ نہ آتا تو آج کے میچ کے حالات بہتر ہوتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میچ کے دوران ہی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔
آخری گیند تک مقابلہ کریں۔ شکست کے خوف کو خود پر، میچ پر یا اسٹریٹجی پر حاوی نہ ہونے دیں، یہی مشورہ میں خود میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کو دیاکرتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دعائیں کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے ساتھ ہیں