اسلام آباد: عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج سے اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ضابطہ فوجداری کی شق ایک سو اٹھاسی کا اطلاق ہو گا۔