ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد1483 ہو گئی
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3ہزار39مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار496 ہوگئی ہے ۔ پنجاب میں25 ہزار56 ، سندھ میں 27 ہزار360 ، خیبرپختونخوا میں9 ہزار 540 بلوچستان میں4 ہزار193 ، اسلام آباد میں دو ہزار418 ، گلگت بلتستان میں 678اور آزاد کشمیر میں 251 مریض ہیں۔ وائرس سے اب تک 25ہزار271 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید88 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1483 ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 14 ہزار972 ٹیسٹ کئے گئے ۔