حکومت ٹیکنالوجی کی منتقلی کےلئے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے، عبد الرزاق داؤد
تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری راغب کرنے اور ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کےلئے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ابتدائی طور پر صنعت کاری پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ،درآمدات میں کمی ،ٹیکنالوجیز کی منتقلی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جو حکومت کے بنیادی اہداف ہیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ صرف ان اقتصادی زونز کو خصوصی درجہ دیا جاتا ہے جو برآمدات بڑھانے اور درآمدات میں کمی کے حوالے سے کامیاب ہوں۔