نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے:فیاض الحسن چوہان
لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائیوں میں منافقت اور غلط بیانی کی قدر مشترک ہے۔ مریم نواز، نوازشریف کی حالیہ تصویر پر بھی سینے پر تمغہ امتیاز سجانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔نوازشریف کی تازہ ترین تصویر پرردعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ کوئی بیمار نہیں مگر لندن میں کورونا وائرس کی وبا میں بھی وہ ڈھٹائی کے ساتھ ماسک کے بغیر بیٹھے ہیں جبکہ شہبازشریف کہتے تھے کہ ان سے زیادہ دلیر کوئی نہیں اور وہ لندن سے واپس آ کر کورونا سے لڑنے کی بجائے ڈرنے میں مصروف ہیں۔