کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز 70 ہزار سے بڑھ گئے، اموات 1500 سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس دن بدن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 2 روز سے کیسز اور اموات کی تعداد میں اچانک تیزی آئی ہے اور اب تک ملک میں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزا 868 ہوگئی جبکہ اموات 1519 تک پہنچ گئیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آج ابھی تک مزید 2585 مریض آئے جبکہ 78 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔