پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔