کورونا کیسز میں اضافہ ،2 چینی شہروں میں پابندیاں سخت
چین کے شہر گوانگ زو اور فوشان میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں سختی کر دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر گوانگ زو اور فوشان میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں سختی کر دی گئی ۔1ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 72 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔