دنیا بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 35 لاکھ 48 ہزار 616 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 26 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔ امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 421 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 225 ہزار 998 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 56 لاکھ 57 ہزار 572 افراد متاثر اور ایک لاکھ 9 ہزار 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ترکی میں 52 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 47 ہزار 271 ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں 50 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 807 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک