18سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن 3جون سے شروع کرنے کافیصلہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وفاقی وزیر اوراین سی اوسی سربراہ اسد عمر نے کہاکہ اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے اہل تمام افراد کی ویکسی نیشن کاعمل شروع ہوجائے گا، ویکسین لگوانے کیلئےاپنے آپ کو جلد از جلد رجسٹرڈ کرائیں۔ اس سے قبل این سی او سی اجلاس میں 19 سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن رجسٹریشن 27مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد تمام آبادی کے لئے رجسٹریشن اوپن ہوگئی ۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی ہے ، کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔