چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی اوئلا مجلس کے سپیکر نور دین جون اسماعیلوف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی اوئلا مجلس کے سپیکر نور دین جون اسماعیلوف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔c۔پامالیوں اور ظلم اور بربریت پر مشترکہ طور پر آواز اٹھانی چاہیے۔ فلسطین کے مسئلے پر اسرائیل سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے پارلیمان مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں تو ان تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ان تنازعات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔ گوادر کی اہمیت کے پیش نظرچیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بے شمار ممالک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ گوادر مشرق وسطی، وسط ایشیائی،یورپاور افریقی ممالک کو ملانے کامختصر ترین راستہ ہے جس سے سرمایہ کاری وتجارت کو فروغ میسر ہو گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹرین کو ادارہ برائے پارلیمانی خدمات(PIPS)پارلیمانی سروسز فراہم کر رہا ہے، ازبکستان کے پارلیمنٹرین بھی اس سے مستفیدہو سکتے ہیں۔ ازبکستان کے سپیکرنے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ازبکستان کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی اشد ضرورت ہے دونوں ممالک کے مابین عوامی و پارلیمانی روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے