صدر سے اردن اور فلسطین میں پاکستان کے نامزد سفیر جنرل ریٹائرڈ سجاد علی خان کی ملاقات
صدرڈاکٹر عارف علوی سے اردن اور فلسطین میں پاکستان کے نامزد سفیر ریٹائرڈ جنرل سجاد علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نےکہا کہ نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے مابین اعلی سطح تبادلے بڑھانے اور اردن میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ صدر عارف علوی نے پاکستان اور اردن کے مابین دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفاع، تجارت ، ثقافت اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔