پی آئی اے نے بھی حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیئے
پی آئی اے نے بھی حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیئے ہیں جبکہ حج آپریشن نارتھ اور ساؤتھ ریجنز کے تحت ہوگا۔ پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور ساؤتھ ریجن کے تحت مقرر کردیئے ہیں جن کی ادائیگی امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں کی جائیگی۔ کوئٹہ کراچی پر مشتمل ساؤتھ ریجن سے کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا حج آپریشن 31 مئی سے شروع ہوگا جس کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں 31 مئی سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔