لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو دعا زہرا کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی سے پنجاب جاکر شادی کرنے والی دعا زہراکی ساس اور جیٹھ نے مبینہ ہراسانی کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے نورمنیر اور شبیراحمد کی درخواست پرسماعت کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھاکہ درخواست ہائیکورٹ میں زیرالتوا رہےگی، پولیس اپنا کام کرے۔درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف تھاکہ دعا زہرا نے کراچی سے ظہیراحمد کے ساتھ آکرپنجاب میں نکاح کیا، نکاح کے بعد دعا زہرا نے بیان زیر دفعہ 164 بھی عدالت میں ریکارڈکروایا اور دعا زہرا نے اپنی مرضی سے شادی کرنے کا بیان دیا۔