پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی، ان کا مقصد افراتفری اور انتشار پھیلانا تھا: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی اور ان کا مقصد جلسہ کرنا نہیں بلکہ افراتفری اور انتشار پھیلانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے تین چار ہزار لوگ ڈی چوک پہنچ چکے تھے، یہ لوگ کہاں کہاں سے آئے تھے ہم نے سب کو مارک کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چند ہزار لوگ ڈی چوک پر جمع ہو گئے تھے، مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی، یہ کوئی سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ مجرمانہ عمل ہے، ہمارے پاس صوابی جلسے کی ویڈیو بھی ہے جس میں ان کے ساتھ مسلح لوگ تھے۔