گوجرانوالا: موٹرسائیکل کے قریب کھڑے نوجوان کو شہریوں نےاپنی عدالت لگاتے ہوئے چور قرار دیکر شدید تشدد کر کےمار ڈالا

گوجرانوالا میں شہریوں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے مبینہ چور قرار دے کر نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالا کےعلاقہ لوہیانوالا بائی پاس کےقریب پیش آیا جہاں اشرف نامی نوجوان پیٹرول پمپ کے باہر ایک موٹر سائیکل کے قریب کھڑا تھا کہ لوگوں نے چور سمجھ کر پکڑ لیا۔ مشتعل افراد اسے پیٹرول پمپ پر لےگئے اور رسیوں سے باندھ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پرپولیس پہنچ گئی اور نوجوان کو مشتعل شہریوں سے چھڑانے کے بجائےخود بھی تشددکرتے رہے، بعد ازاں زخمی اشرف کو حراست میں لےکر اسپتال منتقل کرنے کے بجائےگاڑی میں ہی گھماتے رہے، حالت زیادہ بگڑنے پر اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے قبل ہی اشرف دم توڑگیا۔